دعوتِ اسلامی  کے تحت 29نومبر2019ء محمد علی سوسائٹی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت (مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار) اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیاں کرنے، دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔