دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر2019ء کو  گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران ،زون مشاورت،کابینہ نگران ،کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد بڑھانے اور ٹیلی تھون کی بھی ترغیب دلائی۔مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف بھی دئیے گئے۔