دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بن قاسم کابینہ کراچی میں اسلامی بہنوں کا اجتماع میلاد منعقدہوا جس میں کم و بیش63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور اسی جذبے کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈیسنٹ لاج میرج ہال راولپنڈی میں جامعۃ المدینہ للبنات کی فارغ التحصیل طالبات
کے لئے ردا پوشی و تقسیمِ اسناد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار کے دست مبارک سے رداپوشی کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی کے تمام دارالمدینہ کیمپسز
میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں
سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان کے دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو
پرائمری کیمپس اور گلستان چوک کیمپس میں 10 ربیع الاول1441 سن ہجری کو جشنِ عید میلادالنبیﷺ
کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کیمپسز کو برقی قمقموں
اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت دھنوٹ
شہر بستی خانپور میں نئے مدرسۃ المدینہ
للبنات کا آغاز ہوا جس میں 17 طالبات نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پاکستان
میں چھ مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں کو
غسلِ میت اور کفن دفن کا طریقہ سکھانے کے لئے کفن دفن اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً149 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور غسلِ میت و کفن دفن کے مسنون طریقے سے
اسلامی بہنوں کو آگاہ کیا۔
مدرسۃ المدینہ
آن لائن للبنات کی مختلف برانچز میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن
للبنات کے تحت 11 ربیع النّورشریف1441ھ کے موقع پر مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کی
مختلف برانچز میں اجتماعاتِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عملےکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد میں نعت
خوانی اورصلوٰۃوسلام کا اہتمام کیاگیا اور پیارے آقاﷺکی خدمت میں درودِ پاک کے
گجرے نچھاور کئے گےنیز شعبے کے ترقی کےلئےدعا بھی کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بھگٹاوالامیں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون
مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ چار یونٹ جمع کروائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہ
اکتوبر 2019ء میں مختلف زون لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور گوادر میں مدنی
مشورہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی مدرسات ،ریجن اور شعبہ ذمّہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بہن
نےشرکا کی تربیت کی اور آئندہ کے مشورے
اور کورسز کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے
مختلف مسائل کے حل پر بات چیت کی اور ہر علاقے میں اسلامی بہنوں کوبطور مدرّسہ مقرر کیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 6نومبر 2019ء کو اسلامی بہنوں کے لئے
ذیلی سطح پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات
اور مدرسات نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن وسنّت کے موضوع پرسنّتوں بھرا
بیان کیا ۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6نومبر 2019ء کو ہند کے تمام مدارس المدینہ للبنات میں اجتماعات میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی طالبات نےہی سنّتوں
بھرے بیانات کئے۔ اختتام پر طالبات کی
اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔