
24 نومبر2019ء کو ڈویژن اتحاد ٹاؤن میں دو اسلامی بہنیں مدنی چینل پر براہِ راست نشریات
دیکھ رہی تھیں۔ ٹیلی تھون کےسلسلے میں مدنی
چینل پر ترغیب سن کر ان کادل بہت متا ثر
ہوا اور دو اسلامی بہنوں نے اپنی ناک کی
لونگ ٹیلی تھون کے لئے پیش کر دیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں سیالکوٹ زون میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک میں شعبہ مجلس مدنی انعامات
کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اورشخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔ زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس
پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ25.500 روپے جمع کروائے اور مزید 25000کی ترکیب بذریعۂ بینک جمع کرا نے کا سلسلہ ہوا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن( للبنات)
کے تحت26نومبر2019ء کوحیدرآباد اور جامشورو کابینہ میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان محفل
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ افغانستان اور سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے”معجزاتِ
مصطفیٰﷺکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
جامعۃالمدینہ للبنات (اُم عطار ) راولپنڈی سٹی کابینہ میں اجتماع کا انعقاد

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کے تحت راولپنڈی سٹی کابینہ جامعۃالمدینہ للبنات اُم عطارمیں اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مبلغہِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیااور اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے اور دعوت ِ اسلامی کے ساتھ مالی
تعاون کا ذہن دیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ طالبات نے عطیات جمع کرنے کی نیت کی نیز دورہ ِحدیث
کی 11 طالبات نے شارٹ کورسز کروانے کی نیت بھی کی ۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کے تحت گوجر خان کابینہ، غوری ٹاؤن راولپنڈی
میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں
شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس اجتماع
میں رُکن عالمی مجلس مشاورت سمیت دیگر کئی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغہ دعوت
اسلامی نے نیکی کی دعوت کی اہمیت اور صدقہ کے فضائل پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی
کےشعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شخصیات کو دعوت ِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کا
ذہن دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ انہوں نے فنڈ زجمع کروائے اورمزید کی بھی نیت کی۔

گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون ، داتا صاحب کابینہ میں مبلغہ ِ دعوت ِ اسلامی نے 2 مقامات
پرراہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے
ہوئے حاضرین کو ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسلامی
بہنوں اپنے زیورات پیش کئے جبکہ دیگر کئی
شرکانے اپنا حصہ ملانے کی نیت کی۔ اس کے علاوہ جنوبی داتا صاحب کابینہ ، ڈویژن
نگران نے گلشن راوی میں انفرادی کوشش کرتے
ہوئے ایک اسلامی بہن سے ہاتھوں ہاتھ 10 یونٹ وصول کئے نیز داتا صاحب
کابینہ ، شیرا کوٹ ڈویژن کی نگران اسلامی
بہن نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی، وہاں موجود اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ گولڈ
راہِ خدا میں پیش کیا اور یونٹ بھی جمع کروائےجبکہ سیالکوٹ کابینہ کی نگران اسلامی
بہن نے اپنےسنت ِنکاح کے موقع پر اپنی سلامی کی رقم میں سے ساڑھے تین یونٹ ٹیلی تھون کے لئے جمع کرائے۔

23
نومبربروز ہفتہ جنوبی لاہور زون جوہرٹاؤن جے ٹو بلاک میں ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے گھر محفل ِ ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ پربیان کیا اور ٹیلی
تھون کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہاتھوں ہاتھ ایک
یونٹ جمع ہوئے۔

گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون علاقہ اچھرہ میں
لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام ہوا جس میں ریجن نگران نے سنتوں
بھرابیان کیا اور بیان کے اختتام پر ٹیلی تھون کی ترغیب بھی دلائی جس پر ایک اسلامی بہن نے 7 یونٹ دینے کی نیت کی، دیگر اسلامی بہنوں نےبھی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

22 نو مبر 2019 بروز جمعۃالمبارک کوکراچی کے
علاقے بابری چوک میں ایک اسلامی بہن کے گھر پر اجتماع ِمیلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے راہ ِ خدا میں خرچ کرنے
کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا کرتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں دعوت ِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا
ذہن دیا۔ اس موقع پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2 اسلامی بہنوں
نے ساڑھے تین یونٹ جمع کروائے کچھ نے یونٹس جمع کروانے کی نیت کی جبکہ ایک
اسلامی بہن نے آدھا تولہ سونے کا سکہ دینے
کی نیت کی۔
کراچی کابینہ دارالسنہ
للبنات میں اسلامی زندگی کورس کے اختتام کی
تقریب ہوئی

24 نو مبر 2019 بروز اتوار کراچی کابینہ کے دارالسنہ للبنات میں اسلامی زندگی کورس کا اختتام ہوا جس
میں مبلغہ ِ دعوت ِ اسلامی نے راہ ِخدا
میں خرچ کرنے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان
کیانیز شرکا کوٹیلی تھون مہم میں دعوت ِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ڈھائی یونٹ جمع
ہو ئے نیز اسلامی بہنوں نے 15 یونٹ ایک ہفتے میں جمع کروانے کی نیت کی،ایک اسلامی
بہن نے چاندی کا ایک کڑااورچاندی کے ٹاپس پیش کئےنیزایک اسلامی بہن
نے ہاتھوں ہاتھ کانوں سے ٹاپس نکال کر ٹیلی تھون کی مد میں دئیے ۔اس اجتماع میں ایک پرنسپل نے بھی شرکت کی
اورانہوں نےایک یونٹ جمع کروانے، دسمبر کی چھٹیوں میں 12 دن کے رہائشی کورس میں قرآن
پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی نیت بھی کی۔

24 نو مبر 2019 بروز اتوار کھارادر کابینہ کی
ڈویژن آگرہ تاج میں ٹیلی تھون میں تعاون
کرنے کے حوالے سےذہن دیا گیاجس پر ایک طالبہ اسلامی بہن نے65 ہزار دعوت ِ اسلامی کے جامعات المدینہ ومدارس
المدینہ کے لئے جمع کروائے ۔ جبکہ 23 نو مبر بروز ہفتہ کراچی کے جامعۃالمدینہ للبنات میں ردا پوشی کا سلسلہ ہوا ،جس میں طالبات نے 9 یونٹ جمع
کروانے ،مختصر کورسز اور 12 دن کے رہائشی کورسز کروانے کی بھی نیت کی ۔