
دعوت اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء
کو عالمی مجلس علاقائی دورہ اسلامی بہن نے شافعی ممالک سری لنکا کی بڑی سطح کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مدنی کامو ں
کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر
مشاورت کی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت 28نومبر
2019ء کو گجرات کے علاقے شادمان میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ علاقائی دورہ ذمہ دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانےکی ترغیب دلائی
جس پر ہاتھوں ہاتھ چنداسلامی بہنوں نے یونٹس
جمع کروائے اور کچھ اسلامی بہنوں نے بعد میں جمع کروانے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرستہ
المدینہ للبنات پاکستان کی ریجن فیصل آباد سرگودھا زون سے 11 ماہ میں 25 طالبات نے حفظ قراٰن مکمل کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 26 نومبر
2019ء کو سیالکوٹ زون کے شہر جلالپور میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں شخصیات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس علاقائی
دورہ نے ”صدقہ کے فضائل “ پرسنّتوں
بھرا بیان کیاا ور اجتماعِ میلاد میں شریک
اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اورمزید
جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔

دعوت اسلامی کے تحت 13 نومبر
2019ء کو گجرات شاہدوالا روڈ میں محفل میلاد
کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حسن مصطفیٰ “ کے موضوع پر سنّتوں
بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنیں دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول سے متاثر ہوئیں اور سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر
2019ء کو پنجاب کے شہر گجرات میں پرنس
مارکیز کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرونِ ملک ذمہ
دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ
وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے متاثر
ہوئیں اور سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن للبنات کے تحت 25 نومبر 2019ء کو رضا مسجد کمیونٹی سینٹر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش60 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن کے
طریقے سے آگاہی فراہم کی۔ اجتماعِ پاک
میں نقشبندی زون کی نگران باجی نے بھی شرکت
کی۔ اختتام پر کئی اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کو خو ب سراہا اور اپنے تاثرات بھی دئیے۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مجلس مکتوبات و
تعویذاتِ عطاریہ للبنات کے بستوں پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر
کردہ کتاب ”فیضانِ نماز“ خریدنے
اور تقسیم کرنے کے لئے ترغیبات اور انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا جس کے نتیجے میں
تاحال کم وبیش 1400 فیضانِ نماز کتاب ذاتی خریدی اور تقسیم کی جاچکی ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن کے
علاقے بابری چوک (گرو مندر) کی ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ شامل
کرنے کی ترغیب دلائی۔

23نومبر2019ء کو کراچی کے ایک جا معۃ المدینہ للبنات سے فارغُ التحصیل ہونے والی طالبات کے
لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔دوران رد ا پوشی انفرادی کوشش کے ذریعے طالبات نے 9 یونٹ جمع کروانے، اپنے اپنے
علاقوں میں مدنی کام کرنے،شریعت کورس ،علاقوں کے تحت ہونے والے مختصر کورسز اور 12
دن کے رہائشی کورسز کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

24 نومبر2019ء بروز اتوار کراچی کے دارالسنہ
للبنات میں اسلا می زندگی کورس کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”صدقہ و راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون
میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے چاندی کا کڑا، دو چاندی کے ٹاپس اور ایک اسلامی بہن نے کانوں سے ٹاپس نکال کر ٹیلی تھون کے مد میں جمع کروائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ شادمان
گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں 26نومبر 2019ء بروز منگل کوHeat can travel کی ایکٹیوٹی کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس 4 کی طلبہ نے حصہ لیا ۔ طلبہ نے اس ایکٹیوٹی
کو پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خود
اعتمادی اور معلومات میں اضافہ کیا بلکہ سائنسی نقطہ نظر کے بارے میں ان کی تفہیم
کو بھی فروغ ملا۔طلبہ نے بھرپور جوش جذبے سےاس سرگرمی میں حصہ لیا۔