٭دعوت اسلامی کے تحت3دسمبر2019ء کو  جھڈو کابینہ سندھ کے شہرجھڈو میں تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا جس میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا تذکرہ بھی شامل تھا اور شرکاء کو آقاﷺ کے امتی ہونے کے ناطے شکرانے کی نیت سے اشاعت دین کو فروغ دینے کےلئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا ۔ نئے ہفتہ وار سنتوں بھر ےاجتماعات تقریباً 8 مقامات پر شروع کئے جائیں گے اس کے علاوہ ٹالی ڈویژن میں بھی مدنی کام کا آغاز کیاجائے گا ۔

٭مدنی مشورے کے اختتام کے بعد ڈگری شہر میں ڈاکٹر کی فیملی سے ملاقات ہوئی ۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔