دعوت اسلامی کے تحت3دسمبر2019ء کو  عالمی مجلس مشاورت نگران نے فیضان مدینہ جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔ اس دوران جامعۃ المدینہ للبنات میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی معلمات،ناظمات،رکن کابینہ اور طا لبات نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورطالبات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔