اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 2دسمبر2019ء کو  اسلامی بہنوں کے لئے ”فیضانِ انوار القراٰن“ کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں قرانِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف، شانِ نزول، قراٰنی واقعات، پردے کے احکام اور معاشرتی زندگی کا اصول وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا کیا جائےگا۔

کورس میں داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں

feedbackcourses@gmail.com


دعوتِ اسلامی کے تحت30نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کاDHA کے مدنی کام کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کے مدنی کام کی ایک بہتر جگہ ہو اس سلسلے میں بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر2019ءکو اسلام آباد کابینہ کی کابینہ تا علاقہ نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاک مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے" غورو فکر" کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل  کے لئے تنظیمی اصولوں کی روشنی میں نکات بیان کئےنیز شعبۂ تعلیم اورمجلس رابطہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے تقرر ی مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مختلف پہلو پر نکات فراہم کئے۔


30 نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت میراں حسین زنجانی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت،ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورتیں، علاقہ مشاورت نگران اور علاقہ مشاورتوں نے شرکت کی۔ شمالی لاہور کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی ا ور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ اس موقع پر شمالی لاہور کی نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2019ء کو  ذمہ داراسلامی بہنوں نے پاکستان نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات گلستان عطار کا وزٹ کیا اور جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملے کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2019ء کو اسلام آباد کابینہ کی تمام ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ان ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام چلنے والے دارالمدینہ ہارلے پری پرائمری کیمپس میں نرسری کے طلبہ "Teen concept" لیکر میتھ ریسورس اسٹیشن پر ایکٹیویٹی کر کے Objectives حاصل کرنے کی کوشش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دار المدینہ  کے کیمپسز میں زیرِ تعلیم بچوں اور بچیوں کے درمیان وقتاً فوقتاً مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ رہتا ہے جن کا مقصد صرف اور صرف اسٹوڈنٹس کے لئے تعلیم کی دلچسپی کو فروغ دینا اور درست تعلیم ان تک پہچانا ہے۔اسی سلسلے میں نومبر2019ء کو دار المدینہ کے کیمپسز میں مختلف ایکٹوٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سے چند کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں:

٭دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس راولپنڈی پِری پرائمری سیکشن میں بلیو ڈے منایا گیا۔ مختلف اشیاء کے ذریعے طلبہ و طالبات کو نیلے رنگ کی پہچان کروائی گئی اور تمام اسٹوڈنٹس نے گرم جوشی سے اس ایکٹیویٹی میں حصہ لیا۔

٭ہارلے پری پرائمری میں نرسری کے طلبہ نے مصافحہ کا طریقہ سیکھ کر انفرادی طور کی پریکٹس کی تاکہ روزمرہ زندگی میں سنت کے مطابق مصافحہ کر کے دین و دنیا کی برکتیں حاصل کر سکیں۔

٭دارلمدینہ کورنگی میں نصاب کے مطابق ٹرانسپورٹ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس کی سر گرمی کے لئے طلبہ اپنے اپنے کھیلونوں میں سے ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں وغیرہ لیکر اسکول آئے، ٹیچر نے اسے ٹرانسپورٹ کی صورت میں پریزنٹیشن تیار کی اور طلبہ و طالبات کو سمجھایا کے Air transport،Sea And land Transport کون کون سی ٹرانسپورٹ ہوتی ہیں اس سے طلبہ کا concept clear ہوگیا ۔

٭ دارالمدینہ میلاد روڈ کیمپس میں کلاس کے جی کی بچیوں کو وضو کا عملی طریقہ سکھایاگیا۔

٭دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس ملتان میں جماعت اول کے بچوں نے اسلامیات ناظرہ پورشن میں درود ابراہیمی کے ایس ایل اوز کو حاصل کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی مدد سے پریزنٹیشن دیں جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

٭ دارالمدینہ آئی ایس ایس کیمپس سرگودھا میں کلاس اول کے بچوں کو بذ ریعۂ ویڈ یو سنت کے مطا بق پا نی پینے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

٭ دارلمدینہ رضا کیمپس فیصل آباد میں کلا س اول کے طلبہ و طالبات نے کارڈ کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے نیک خوا ہشا ت کا مظا ہرہ کیا۔

٭دارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں کلاس 4 کی طلبہ نے Heat can travel کی ایکٹیوٹی کو پرفارم کرتے نہ صرف اپنی خود اعتمادی اور معلومات میں اضافہ کیا بلکہ سائنسی نقطہ نظر کے بارے میں بھی ان کی تفہیم کو فروغ ملا۔

٭دارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں پری پرائمری کے طلبہ نے ایک دوسرے کو ٹریفک کے قوانین کی اہمیت بتاتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ معلومات ان کو معاشرے کا مفید شہری بننے اور مثبت نقطہ نظر سے قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گزارنے میں معاون و مدد گار ہوں گی۔

٭ دارالمدینہ کے تمام کیمپسز میںP.T.M کا انعقا د کیا گیاجس میں والدین کو نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر والدین سے تجاویز بھی لی گئیں تاکہ دارالمدینہ کے تعلیمی و انتظامی معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

 دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان کے دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس اور گلستان چوک کیمپس میں پچھلے دنوں جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ کی خوشی میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا ۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جبکہ آقاﷺ کی نعتوں، کوئز مقابلوں اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔اس موقع پر طلبہ کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔


یکم دسمبر2019ءبروز اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ملتان زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت فیصل آباد زون میں قاعدہ ناظرہ کورس  کا سلسلہ ہوا۔ مذکورہ کورس میں ایک ایسی اسلامی بہن بھی شریک تھیں جن کی کو رس کے دوران ہی شادی کا سلسلہ بھی تھا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان اسلامی بہن نے کورس کے دوران ایک بھی چھٹی نہیں کی،ان کا جذبہ تھا کہ میری کوئی چھٹی نہ ہو اس نیت سے وہ شادی والے دن بھی کورس میں حاضر ہوئیں اور سبق سنایا، مزید یہ کہ شادی میں جو سلامیاں وغیرہ انہیں دی گئیں وہ بھی ٹیلی تھون کی مدمیں جمع کروا دیں۔ ان اسلامی بہن نے 4 یونٹ (یعنی 40 ہزار) سے زائد رقم جمع کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد زون میں واقع مدرسۃ المدینہ شالیمارمیں ایک بچی نے12 سال کی عمرمیں اور ایک بچی نے 13 سال کی عمرمیں تقریباً 15 ماہ میں قراٰن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور ایک بچی نے 14 سال کی عمرمیں 17ماہ میں حفظِ قراٰن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔