دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ ایف بی ایریا کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ ہو اجن سے نہ صرف طلبہ وطالبات کو مضامین سمجھنے میں آسانی ہوئی بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی  پیدا ہوا۔ ان میں ریاضی ، سا نٔس اور معاشرتی علوم جیسے مضامین شامل ہیں۔

کسی طالب علم نے میگنٹ کار بنائی تو کسی نے سرکٹ، کسی نے بیج کا مشاہدہ کیا اور کسی نے درآمدات و برآمدات دکھانے کی کوشش، غرض یہ کہ نصاب کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا جس سے طلبہ کو اپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔