اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات  ترقی کے منازل طے کرتی جارہی ہے ۔ موجودہ سال 2019ءمیں ترقی کا پہلا قدم مختلف نوعیت کے کورسز تھے جیسا کہ سال میں وقتاً فوقتاً اس شعبے کے تین طرح کے کورسز کروائے گئے ۔ جن کی تفصیلات کچھ یوں ہے:

٭ ناظرہ قراٰن کورس (6 ماہ کی مدت)

٭ مدنی قاعدہ کورس(26 دن کی مدت)

٭ معلمہ مدنی قاعدہ کورس ( 12 دن رہائشی)

ناظرہ کورس میں کامیاب ہونے والی کل 207 اسلامی بہنوں کو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت سند(Certificate) سے نوازا جائے گا اور بہترین انداز میں شیڈول کے مطابق تقریبِ اسناد اجتماع کا انعقادکیا جائے گا تا کہ طالبات باآسانی اپنی اسناد کے حصول کے لئے مقام ِ تقریب اسناد میں پہنچ سکیں ۔ اس حوالے سے پاکستان کے ریجن اور زون میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔