اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 2 دسمبر 2019ء سے 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس اسلامی بہنوں کو کروایا جارہا ہے۔ کورس کی تعداد 218 اور کورس کرنے والیوں کی تعداد کم و بیش 4350 ہے۔

اس کورس کا دورانیہ 120 منٹس پر مشتمل ہے ، کورس کروانے کا مقصد اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مدنی قاعدے کی مکمل تجوید و مخارج کے ساتھ تیاری کروا کر کامیاب مُدرِّسہ بنانا ہے تاکہ وہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں مدنی قاعدے کی تدریسی خدمات انجام دے سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کورس سال میں وقتاً فوقتاً کروائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں اپنی تجوید و قراٰن بہتر کر کے علم دین سے استفادہ حاصل کر سکیں۔