دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر2019 ء  کو میر پور خاص زون کی عمر کوٹ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں حیدرآباد ریجن نگران اور مٹھی کابینہ کی ڈویژن چھاچھرو سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ بعد میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےمدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اوراطراف گاؤں میں مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔