
24 نو مبر 2019 بروز اتواربلدیہ کابینہ مہاجر
کیمپ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 25 شخصیات نے شرکت کی ،مبلغہ ِ دعوت ِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی
ٹیلی تھون مہم میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا جس پرایک اسلامی بہن نے آدھا یونٹ جمع کروایا جبکہ دوسری اسلامی بہن نے اپنی سونے کی بالیاں پیش کیں نیز
8 اسلامی بہنوں نے ایک ایک یونٹ 2 اور اسلامی بہنوں نے آدھا یونٹ جمع کروانے کی
نیت کی جبکہ دیگر اسلامی بہنوں نے بھی ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی، اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ایک طالبہ نے سونے کاایک سیٹ پیش کیا ِ۔

24 نومبر
بروز اتوار2019 پاکستان نگران اسلامی بہن نے پیپلز کالونی نیزایک
ذیلی حلقے کی محفل ِ ذکر ونعت میں شرکت کی
جس میں مبلغہ ِ دعوت ِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں تعاون کرنے اور دیگرمدنی کام کرنے کا ذہن
دیا۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ایک
اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ جمع کروانے کی نیت کی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت
کراچی ریجن ذمہ دار نے سٹی کورٹ سے وابستہ لیڈی وکیل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے مدنی
کاموں کا تعارف پیش کیاجس پر انہوں نے مدنی کاموں میں تعاون کے لیے اپنے ادارے میں کام کا آغاز کروانے کی نیت کرتے ہوئے سٹی کورٹ
کی مزید وکلا و ججز سے ملاقاتیں کروانے کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔
کلفٹن کابینہ میں کراچی ہائی کورٹ سے
منسلک ایڈوکیٹ کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کلفٹن کابینہ میں
کراچی ہائی کورٹ سے منسلک ایڈوکیٹ کے گھر
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار سمیت بڑی تعداد میں
شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور دنیا بھر میں
ہونے والے اس کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان میں حصہ لینے کی نیتیں
کیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کے علاقے گل فِشاں کالونی میں شخصیات محفل میلاد کا سلسلہ رہا جس میں اہل ثروت شخصیات سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرمبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سیرت ِمصطفی ﷺ پر بیان کیا اور حاضرین کو ٹیلی تھون کے لیے فنڈز
جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شخصیات نےہاتھوں ہاتھ35 یونٹس اور گولڈ کی
بالیاں جمع کروائیں اور مزید 52 یونٹس جمع
کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔
ننکانہ میں ایسوسی ایٹ گورنمنٹ آفیسرز کی سربراہ کے گھرپر شخصیات اجتماع

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ننکانہ میں ایسوسی
ایٹ گورنمنٹ آفیسرز کی سربراہ کے گھرپر شخصیات اجتماع کا سلسلہ رہا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار
سمیت بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا
گیا اور دنیا بھر میں ہونے والے اس کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں
اجتماع میں شریک شخصیات نے دعوت اسلامی کے اجتماعات اور کاموں کو سراہتے ہوئے ٹیلی
تھون کے لیے یونٹ پیش کئے اور مزید یونٹ جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت
ذمہ داران نے فیصل آباد بار کونسل سے منسلک خاتون ایڈوکیٹ سے ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جسے انہوں نے بہت سراہا اور ہر ممکن تعاون کرنے
کی یقین دہانی کرتے ہوئے جلد فیصل آباد
بار میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت بھی کی
۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے
تحت فیصل آباد کے علاقے فیضان مصطفی آباد میں محفلِ نعت کا سلسلہ رہا جس میں فیصل آباد کی اہلِ ثروت شخصیات سمیت
50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے بیان کیا اور ٹیلی
تھون کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
14 یونٹس جمع کرادیئے اور مزید یونٹس جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 19 نومبر 2019 کو ذمہ داران نے شاہ کوٹ ، پنجاب میں ” کلاگ شوز کمپنی “اونر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے
ہوئے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اپنے گھر سنتوں بھرے
اجتماع کا آغاز کرنے اور ٹیلی تھون کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانے کی نیتیں
کیں۔
مجلس جامعۃ المدینہ( للبنات ) کے تحت مختلف مقامات پر ٹیلی تھون کے لئے کاوش

دعوت ِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ( للبنات ) کے تحت بنت
ِعطار سلمہا
الغفار نے کراچی میں
نواسی عطارنیز نگرانِ شوریٰ حاجی مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی ، رُکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی ابراہیم عطاری کی صاحبزادیوں کی رِدا پوشی فرمائی۔اس موقع پربنت ِعطار سلمہا الغفار نےٹیلی تھون میں3 یونٹس پیش
کئے آپ کی اس عملی ترغیب پر وہاں موجودسرپرست اسلامی بہنوں نےٹیلی تھون کے لئے
عطیات جمع کروائےاور ایک سرپرست اسلامی بہن نے سونے کی انگوٹھی پیش کی جبکہ جامعات المدینہ
للبنات کی کراچی ریجن ذمہ دار نے رِدا پوشی اجتماع کے شکرانے میں 12یونٹس جمع کروائے۔ ٹیلی تھون مہم میں بھر
پور شرکت کے لئے24نومبر بروز اتوار جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک11تا 4
کھلےرہے ، کئی معلمات و طالبات نے اپنے ذاتی سونے کے زیورات ٹیلی تھون کے لئے پیش
کئے جبکہ کئی اجیروں نے ٹیلی تھون کی مد
میں اپنی سیلری میں سے یونٹ ڈونیٹ کئے۔

دعوت ِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ( للبنات ) کے تحت بنت
ِعطار سلمہا
الغفار نے کراچی سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں (لاہور،گجرات، سیالکوٹ،اسلام آباد،اوکاڑہ،فیصل آباد،رحیم
یار خان،بہاولپوراورملتان)میں سفر
کرکے بالمشافہ2019 میں درس ِنظامی(عالمہ
کورس) اور فیضانِ شریعت کورس کی فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔

دعوت
ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کراچی ریجن گوادر زون میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بہنوں کے
لئے کورسز کروانے اور غسل وکفن سے متعلق
تربیت کی گئی نیز انہیں ٹیلی تھون مہم میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب بھی دی گئی ۔21 نومبر بروز جمعرات جامعۃالمدینہ فیضان انبیا میں طالبات کوٹیلی تھون مہم میں دعوت ِ اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا گیا،ایک طالبہ نے 4 یونٹس ،5 طالبات نے 2 یونٹ جبکہ اکثر نے ایک ایک یونٹ دینے کی نیت کی ۔ جبکہ 21 نومبر بروز جمعرات لاہور کے ایک پوش ایریا گارڈن ٹاؤن میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ِ ذکر ونعت میں بیان کا سلسلہ بھی رہا۔