دعوتِ
اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں رکن عالمی مجلس مشاورت کی
جانب سے ماہانہ تربیتی مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین مشاورت اور ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں ٹیلی تھون، اجتماعِ ردا پوشی اور فیضان قراٰن و سنت کورس میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں موڈاسا کے شہر
جامنگر میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں حنفی ریجن ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ماہ
اکتوبر2019ء میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے ہوئےجن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
٭کراچی ریجن میں 38 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
٭حیدر
آباد ریجن میں 8 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
٭اسلام
آباد ریجن میں 57 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
٭ملتان ریجن 17نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
٭
لاہور ریجن میں 2 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
٭فیصل
آباد ریجن میں 5 نئے مدارس کا آغاز ہوا۔
جس
میں 1604 پڑھنے والیوں نے اپنا قراٰن ِ پاک درست تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لئے اورفرض علوم ، نماز ، غسل کے مختلف مسائل سیکھنے کی نیت سے داخلہ بھی لیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاک دفتر للبنات میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں صلوٰۃ
وسلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت10ربیع الاول 1441ھ کو لانڈھی کراچی
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ
عطار سَلّمھا
الغفّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے اور اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار کے
ہاتھوں سے مدنی برقع پہنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
10 ربیع
الاول 1441ھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت ادریس گارڈن میں کراچی ساؤتھ زون کے ذمہ داران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہواجس میں نگران زون اسلامی بہن نے مدنی کاموں کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور 24 نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔
10
ربیع الاول 1441ھ گڈاپ کابینہ کے ڈویژن ٹول پلازہ میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن
دیا۔
10 ربیع الاول 1441ھ پنڈی
اسلام آباد زون کی پنڈی کینٹ کابینہ کی
علاقہ تا کابینہ مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت
نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کےمتعلق اہداف
طے کئے۔
دعوتِ اسلامی
کے تحت راولپنڈی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنّہ میں12 روز ہ رہائشی کورس کا
سلسلہ جاری ہے جس میں جامعۃ المدینہ کی درجہ رابعہ اور ثالثہ کی طالبات شرکت
کررہی ہیں۔10 ربیع الاول 1441ھ کو پاکستان
مجلس مشاورت نگران نے” آٹھ مدنی کاموں کی
اہمیت“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
10 ربیع الاول 1441ھ بمطابق 8 نومبر 2019ءبروز
جمعۃ المبارک بمقام دارالمدینہ احمد رضا کیمپس راولپنڈی میں اجتماعِ میلاد و تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے شرکت کی اور وہاں بچوں اور
معلمات میں اسناد تقسیم فرمائیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت نیشنل کالونی کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت زون
ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سَلّمھا الغفّار نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ کی
کابینہ اور زو ن مشاورت ذمہ داران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت میمن مسجد صدیق آباد فیڈریل بی ایریا کراچی میں کراچی ایسٹ کی تمام کابینہ
اور زو ن مشاورت ذمہ داران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے اور ٹیلی تھون کے متعلق اہم امور
پر مشاورت کی گئی۔