دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے
دار المدینہ کے کیمپسز میں زیرِ تعلیم
بچوں اور بچیوں کے درمیان وقتاً فوقتاً مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ رہتا ہے
جن کا مقصد صرف اور صرف اسٹوڈنٹس کے لئے
تعلیم کی دلچسپی کو فروغ دینا اور درست تعلیم ان تک پہچانا ہے۔اسی سلسلے میں نومبر2019ء کو دار المدینہ کے کیمپسز
میں مختلف ایکٹوٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سے چند کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں:
٭دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس
راولپنڈی پِری پرائمری سیکشن میں بلیو ڈے منایا گیا۔ مختلف اشیاء کے ذریعے طلبہ و
طالبات کو نیلے رنگ کی پہچان کروائی گئی اور تمام اسٹوڈنٹس نے گرم جوشی سے اس ایکٹیویٹی
میں حصہ لیا۔
٭ہارلے پری پرائمری میں نرسری
کے طلبہ نے مصافحہ کا طریقہ سیکھ کر انفرادی طور کی پریکٹس کی تاکہ روزمرہ زندگی میں سنت کے
مطابق مصافحہ کر کے دین و دنیا کی برکتیں حاصل کر سکیں۔
٭دارلمدینہ کورنگی میں نصاب کے مطابق ٹرانسپورٹ سے متعلق آگاہی
فراہم کی گئی جس کی سر گرمی کے لئے طلبہ اپنے اپنے کھیلونوں میں سے ٹرانسپورٹ کی
گاڑیاں وغیرہ لیکر اسکول آئے، ٹیچر نے اسے ٹرانسپورٹ کی صورت میں پریزنٹیشن تیار
کی اور طلبہ و طالبات کو سمجھایا کے Air transport،Sea And land Transport کون کون سی ٹرانسپورٹ ہوتی ہیں اس سے طلبہ کا concept clear ہوگیا ۔
٭ دارالمدینہ میلاد روڈ کیمپس میں
کلاس کے جی کی بچیوں کو وضو کا عملی طریقہ
سکھایاگیا۔
٭دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو
پرائمری کیمپس ملتان میں جماعت اول کے
بچوں نے اسلامیات ناظرہ پورشن میں درود ابراہیمی کے ایس ایل اوز کو حاصل کرتے ہوئے
اساتذہ کرام کی مدد سے پریزنٹیشن دیں جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا اور
ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
٭ دارالمدینہ آئی ایس ایس کیمپس
سرگودھا میں کلاس اول کے بچوں کو بذ ریعۂ
ویڈ یو سنت کے مطا بق پا نی پینے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔
٭ دارلمدینہ رضا کیمپس فیصل
آباد میں کلا س اول کے طلبہ و طالبات نے کارڈ کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے نیک خوا ہشا ت کا مظا ہرہ کیا۔
٭دارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس
ایس کیمپس میں کلاس 4 کی طلبہ نے Heat can travel کی ایکٹیوٹی کو پرفارم کرتے نہ صرف اپنی خود
اعتمادی اور معلومات میں اضافہ کیا بلکہ سائنسی نقطہ نظر کے بارے میں بھی ان کی
تفہیم کو فروغ ملا۔
٭دارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس
ایس کیمپس میں پری پرائمری کے طلبہ نے ایک دوسرے کو ٹریفک کے قوانین کی اہمیت
بتاتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ معلومات ان کو معاشرے کا مفید شہری
بننے اور مثبت نقطہ نظر سے قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گزارنے میں معاون و مدد
گار ہوں گی۔