عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 107سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اسی طرح اسلامی بہنوں کے38شعبوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ’’مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات ‘‘ بھی ہے جس کے تحت تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور مدنی انعامات کے رسالے کے ذریعے غوروفکر کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اب تک کی رپورٹ کے مطابق شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات پاکستان کے لاہور زون میں مدارس المدینہ للبنات کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ مزید ترقی کا سفر جاری ہے۔