اپریل 2023ء   میں دعوتِ اسلامی کے شعبے محفل نعت للبنات کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محفلِ نعت منعقد ہوئیں ان میں عرب شریف ، بحرین ، کویت ، قطر ، عمان،ہانگ کانگ ، بنگلہ دیش، ترکی، ایران،ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ ، کینیا ، یوگنڈا، ماریشس ، موزمبیق ، یوکے ، اٹلی ، ڈنمارک ، اسپین ، آسٹریا ، ناروے ، سوئیڈن ، ایسٹرن امریکہ ، کینیڈا ، سرینم اور نیپال شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت مذکورہ ممالک و ریجنز میں124محافل نعت ہوئیں جن میں اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش جس کے نتیجے میں کم و بیش 305اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور 48 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا نیز ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 63 دینی کُتُب اور 631 رسالے شامل تھے۔

معلومات کے مطابق ان محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے 161 شخصیات اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں ۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔ اپریل 2023ء میں مذکورہ ممالک و ریجنز میں 115 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں 1 ہزار 356 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کا کام پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں: عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ، اُردن ، آسٹریلیا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی ، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، ڈنمارک ، ہالینڈ ، سوئیڈن ، آسٹریا ،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا ، سرینم اور نیپال۔

معلومات کے مطابق ان ممالک میں اپریل 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے تحت 2 ہزار 731 ذیلی حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 54 کُتُب اور 675 رسائل تقسیم کئے گئے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اپریل 2023ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے 16محارم اسلامی بھائیوں نے03 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا اور 38 محارم اسلامی بھائیوں نے 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل 2023ء میں ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05

اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:02

ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:01

اس اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07 


نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل 2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56

اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:15

ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:97

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:27

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:290

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:123

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:201

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:110


موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  11 مئی 2023ء بروز جمعرات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا میٹ اپ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دارالحکومت ماپوتو کے ڈسٹرکٹ، پوسٹ اور یونٹ کی معلومات حاصل کی۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔


مغربی ایشیا کے ملک عمان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مئی 2023ء بروز بدھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عمان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کرتے ہوئے انہیں مختلف شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کو رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے 13 مئی 2023ء بروز ہفتہ سے عمان میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا جارہا ہے مقامی اسلامی بہنوں سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

9 مئی 2023ء بروز منگل بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور تبلیغِ دین کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن، نگرانِ مومبیق، نمپولا،  بیئرا اور شموئی کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سفرِ شیڈول کی تیاریوں کے بارے میں مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 


پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک کے تحت یورپین یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02

٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:54

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:12

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22


برطانوی شہر بریڈفورڈر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:65

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:37


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کا جذبہ رکھتے ہوئے نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے درمیان اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:07

٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 138

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:297

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:111

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:75


دعوتِ اسلامی نے جہاں لوگوں کی دینی، اخلاقی، علمی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے بہت سے شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا قیام کیا ہے جہاں اُن کےدیگر مسائل سمیت  روحانی مسائل بھی حل کئے جاتے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اپریل 2023ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:168

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:47

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:109

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  ملک و بیرونِ ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کر رہی ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اپریل 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک یو کے، یورپین یونین، نیپال، بنگلہ دیش، موریشس، موزمبیق اور آسٹریلیا میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورے منعقدہوئے۔

معلومات کے مطابق ان مدنی مشوروں میں شعبے کے کام کو مضبوط کرنے پر کلام ہوا جبکہ ریجنز میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے ان کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔