آسٹریلیا کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

پچھلے دنوں بیرونِ ملک
آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں فنانس
ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں آسٹریلیا کی
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق رہنمائی کی۔

بیرونِ ملک میں دعوت
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ داران کی
تربیت کے لئے کینیا اور یوگنڈا کی ملک نگرانِ
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ سینٹرل
افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نارتھ امریکہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد، مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نارتھ امریکہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختصر نیکی کی دعوت کے
فضائل بیان کئے نیز بذریعہ فون دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب
دلائی گئی۔
سینٹرل افریقہ کی اسلامی
بہنوں کےدرمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دسمبر 2022ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں
کےدرمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:58
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:16
٭مدرسۃالمدینہ
بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:92
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:30
٭ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:357
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:103
٭ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 50
٭ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:201
٭اسلامی
بہنوں سےوصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:97
نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن،
یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی ملک و کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

عالمی سطح پر اسلامی
بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں
17 جنوری 2023ء بروز منگل ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن،
یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی ملک و کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ دسمبر 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی۔
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:03
٭ان
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:02
٭ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس
میں برتھ (Australian city) نگران اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں دعائے حاجات اجتماع، محفل نعت کے شیڈول، فنانس ڈیپارٹمنٹ ٹیسٹ دینے اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے علاوہ دیگر مختلف اہم نکات پر کلام کیا
گیا۔
اس کے علاوہ برتھ میں قائم مکتبۃالمدینہ میں تنظیمی طریقۂ کار کے نفاذ کے بارے میں
گفتگو کی گئی نیز آن لائن گجراتی اجتماع میں شرکت کرنے اور گجراتی لینگویج میں
سنتوں بھرے بیانات کرنے کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ
لینے کے یوکے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلہ اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں
کی دعائے حاجات اجتماع کےحوالے سے تربیت کی گئی اور اسلامی بہنوں کو اس اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیاگیا۔
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت ماہِ دسمبر میں عالمی سطح پر ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ للبنات کے تحت پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین،قطر، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، اسپین، فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، آسٹریا، یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا، سرینام اور
نیپال۔
دسمبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی
ترکیب کے مطابق مذکورہ ممالک کے 702 ذیلی حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو مختلف دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ان علاقائی دوروں کے ذریعے اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ
المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 37 کُتُب اور 674 رسائل تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت
دسمبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی
کوشش سے ان کے 92محارم اسلامی بھائیوں نے 3
دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت
ماہِ دسمبر میں عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر
اسلامی بہنوں کے درمیان شعبہ تعلیم سے متعلق جن ملکوں میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن میں سے بعض یہ ہیں:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی، تنزانیہ۔
ماہِ دسمبر 2022ء میں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے،
ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال
میں کل منسلک ادارے 45 ہیں جن
میں سے 10 اداروں میں ماہانہ اور 13اداروں
میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ2 اداروں میں
ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور 2 اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ
المدینہ بالغات لگتے ہیں۔
معلومات کے مطابق اس ماہ
مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 168 تھی جن میں سے 81 شخصیات
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت
حاصل کی ۔
اسی
طرح شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 3 خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں شرکا کی تعداد 90 تھی۔
اس کے علاوہ 33 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال رسائل وُصول کئے گئے اورشخصیات اسلامی
بہنوں کے گھروں میں 26 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے نیز 14 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ
میگزین ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروائی۔

ماہِ دسمبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ
نعت (اسلامی بہنیں) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافلِ نعت منعقد ہوئیں ان میں عرب شریف، بحرین، کویت، قطر،
عمان، ہانگ کانگ، ساؤتھ، بنگلہ دیش، ترکی،
ایران، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، ڈنمارک، اسپین، آسٹریا، ناروے، سوئیڈن، ایسٹرن امریکہ، کینیڈا، سرینام
اور نیپال شامل ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق کم و بیش171محافلِ نعت منعقد کی گئیں جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
شرکا پر انفرادی کوشش کے نتیجے میں 499 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز 39 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔
اسی طرح ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 36 دینی کُتُب اور 658 رسالے شامل تھے۔
ان محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی
جبکہ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے 291
شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں ۔
واضح رہے دعوتِ اسلامی کے
تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔دسمبر 2 202 ءمیں مذکورہ ملکوں اور ریجن میں 123 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں کم و بیش 1 ہزار 472 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کا جذبہ رکھنے، پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے اور اُن کے دینی
و روحانی مسائل حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ دسمبر2022ءمیں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی:
٭دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:01
٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27
٭تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:140
٭ا ورادِ عطاریہ کی
تعداد:58
٭اسلامی بہنوں کے درمیان
منعقد ہونے والےہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد:103
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20