24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملائیشیا
اور آسٹریلیا ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ
Mon, 17 Apr , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو احسن
انداز میں کرنے اور مختلف شعبہ جات کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت ہر سال رمضانُ المبارک میں سالانہ ڈونیشن کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ملائیشیا اور آسٹریلیا ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ لیاجس میں متعلقہ ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران شریک
ہوئیں۔
اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے
میں گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو اپنا ہدف مکمل کرنے اور
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔