ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبورن اور نیوزی لینڈ کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

Mon, 17 Apr , 2023
1 year ago

بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی  جس میں ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبورن اور نیوزی لینڈ کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگران اسلامی بہنوں نے مذکورہ میں ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭گجراتی زبان میں بیان کرنے کے لئے مبلغہ تیار کی جائے٭نگران اسلامی بہنیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کریں ٭پاکستان میں ہونے والے درسِ قراٰن میں اسلامی بہنوں کو آن لائن شرکت کرنے کا ذہن دیا جائے٭اجتماعی اعتکاف و مخصوص مواقع پر دینی کاموں کی ترکیب کرنے کا پمفلٹ بنایا جائے٭ دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی لینے ہو تو دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی سے رابطہ کیا جائے٭ہر مہینے شعبہ کفن دفن کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان سیشنز کئے جائیں۔