ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں دینی کام کرنے والی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایڈیلیڈ آسٹریلیا (Adelaide) میں اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کام کرنے والی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
دورانِ
مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے ہر ماہ کفن دفن سیشن منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ
داری دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز میلبورن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن نگران
کی تقرری کرنے، شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ ڈونیشن بکس اور علاقائی دورہ ٹائم و
دورانیہ کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے نوجوان اسلامی
بہنوں کی تربیت کرنے اور میلبورن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے پر
تبادلۂ خیال کیا۔
پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر لکیمبا ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان
اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ ہر ماہ ایک بار کفن دفن سیشن منعقد
کرنے اور تقرری فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ
لیا۔بعدازاں عالمی مدنی مجلس کی جانب سے آنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔
پچھلے دنوں آبرن ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت
دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان
اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔
شعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
ساؤتھ افریقہ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی۔
فارایسٹ ریجن کے ملک ہانگ کانگ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملک تنزانیہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کویت میں میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک پڑھا گیا اور نعت خواں
اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی
بارگاہ ِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
مدینہ منورہ زادہا اللہ شرفاًو تعظیماً میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے اعمال
کی اصلاح کرنے لئے اصلاحِ اعمال سیشن کا
انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک مبلغہ کو بیان کرتے وقت
کن امور کا خیال رکھنا چاہیئے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیان
کرنے والی اسلامی بہنوں کو بھی نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
فار ایسٹ ریجن کی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں
بذریعہ انٹرنیٹ فار ایسٹ ریجن کی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا ۔
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے یوگینڈا ، موزمبیق اور ملاوی میں دینی کاموں کے سفرِ شیڈول کے متعلق
مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ
مدنی مشورہ آئیے دینی کام سیکھئےکورس کروانےاور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
مدنی مشورے منعقد کرنے پر کلام کیا۔
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا اور ساؤدرن افریقہ کے ملک موزمبیق و
ملاوی میں سفرِ شیڈول کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
معلومات کے مطابق سفرِ شیڈول میں ادارتی شعبوں
کا وزٹ، شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا،
پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا نیز ”آیئے
دینی کام سیکھیئے“ کورس کروانا شامل ہے۔
Dawateislami