پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام افریقی ملک موزمبیق کے صوبہ نمپولا میں واقع علاقہ نکالا (Nacala)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے نماز کورس اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی افراد میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےاسلامی بہنوں سے شعبے میں پیش آنے والے مسائل سنے اور حل بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ ذمہ داران کو کیسے فعال بنایا جائے؟ اس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز موزمبیق میموریہ میں مقامی اسلامی بہنوں کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مذہبِ اسلام کی اہمیت اور فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بتائے گئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کلمہ شریف کا ورد کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمپولا شہر، موزمبیق میں واقع سنترال مسجد کے چیئرمین کی اہلیہ اور سنترال مسجد کے امام صاحب کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کا تعارف کروایا نیز دارالافتاء اہلسنت App اور app Prayer time کے متعلق بتایا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امام صاحب کی اہلیہ کو سنترال مسجد کے احاطے میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

نمپولا شہر، موزمبیق کے ایک علاقے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ کے ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن پڑھی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ تاریخِ اسلام میں ایسے کون کون سے بزرگ ہیں جنہوں نے اللہ پاک کی رضا کے لئے خود کو بدل دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ محفل اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں شخصیات کے گھر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی کے معاملات میں کن چیزوں سے خود کو بچانا ہے اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ شکر ادا نہ کرنے کے نقصانات بھی بتائے۔


صوبہ نمپولا، موزمبیق کے علاقے مہالا اسپنسان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تربیتِ اولاد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی اولادکی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نیومسلم خواتین کے حوالے سے ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی کی شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اٹلی میں موجود نیومسلم کی معلومات حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنےاور ماہانہ اجتماع منعقد کروانے پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ اٹلی میں اس شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے نیز نصاب کا ٹیسٹ دینے کے متعلق چند اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ساؤدرن ریجن، ماریشس (Mauritius) اور ملاوی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاوی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز ملاوی میں نیومسلم خواتین سے رابطہ کرکے اُن کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت نمپولا میں قائم مسجد سنترال کے قریب ایک سیّدہ اسلامی بہن کے گھر   نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کے ہمراہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ایک سیّدہ اسلامی بہن سے تعزیت کی اور تمام اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نمپولا موزمبیق کے علاقے قادری شاپنگ سینٹر موزمبیقان میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی ”زندگی کی حقیقت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے، علمِ دین سیکھنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں محفل میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


نمپولا دارالحکومت، موزمبیق کے علاقے Anchilo میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مقامی اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے، زیادہ سے زیادہ درودِ پاک و کلمہ طیبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جبکہ مقامی اسلامی بہن نے اس بیان کی انگلش زبان میں ترجمانی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔