دینی کاموں کے حوالے سے تمام اسٹیٹ و ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو
کرتےہوئے دعائے صحت اجتماعات کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور 4 مختلف کورسز جو 8 دینی کاموں کے متعلق ہوں گے
اس حوالے سے مشاورت کی۔
دوسری جانب پرتھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بھی مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کا جائزہ، گجراتی زبان میں مبلغہ تیار کرنے، سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگانے اور آن لائن کورسز شروع کروانے
کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پرتھ میں
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے کے متعلق اہداف پر کلام کیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔