فارایسٹ ریجن کے ملک ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ہانگ کانگ میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے منعقد کروانے، معلمات، مبلغات اور مدرسات بنانے کے اہداف دیئے نیز ماہانہ مدنی مشوروں کا شیڈول بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک تنزانیہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن  بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کویت میں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک پڑھا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ ِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے اور اپنی نگران اسلامی بہن کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدینہ منورہ زادہا اللہ شرفاًو تعظیماً میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے اعمال کی اصلاح کرنے لئے اصلاحِ اعمال سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک مبلغہ کو بیان کرتے وقت کن امور کا خیال رکھنا چاہیئے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیان کرنے والی اسلامی بہنوں کو بھی نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ انٹرنیٹ فار ایسٹ ریجن کی نگران و جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کا ہدف مکمل کرنے نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  بیرونِ ملک کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوگینڈا ، موزمبیق اور ملاوی میں دینی کاموں کے سفرِ شیڈول کے متعلق مشاورت کی۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ آئیے دینی کام سیکھئےکورس کروانےاور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے منعقد کرنے پر کلام کیا۔


عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا اور ساؤدرن افریقہ کے ملک موزمبیق و ملاوی میں سفرِ شیڈول کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

معلومات کے مطابق سفرِ شیڈول میں ادارتی شعبوں کا وزٹ، شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا، پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا نیز ”آیئے دینی کام سیکھیئے“ کورس کروانا شامل ہے۔ 


گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر میلبورن (Melbourne)میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی تمام ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور رمضانُ المبارک کے مدنی پھولوں کے مطابق سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبورن میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔


دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کرنے اور لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان مارچ 2023ء کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:02

ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04

اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:01

اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:09


نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان مارچ 2023ء کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:57

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:15

ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96

اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:32

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:419

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:122

ہفتہ علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:59

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:193

اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:109


دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو احسن انداز میں کرنے اور مختلف شعبہ جات کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال رمضانُ المبارک میں سالانہ ڈونیشن کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ملائیشیا اور آسٹریلیا ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ لیاجس میں متعلقہ ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو اپنا ہدف مکمل کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلام آباد یونیورسٹی میں پڑھنے والی انڈونیشیا کی 11 اسلامی بہنوں (جو بہت جلد دارالسنہ میں آئیں گی) کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح، ملک سطح اور کراچی سطح کی ذمہ داران سمیت انڈونیشیا ریجن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کو کیا سکھانا ہے، اُن کا شیڈول، اُن کی رہائش کہاں ہو گی، معلمات و ناظمات کون ہوں گی نیز دن رات کی خادمات و انتظامات کے متعلق کلام کیا۔