عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز شعبہ مشاورت کینٹربری کاؤنسل کی اسلامی بہنوں اور ڈویژن نگران اسلامی
بہن کی میٹنگ ہوئی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈونیشن سیل
کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس کروانے،پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ
کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں پڑھے
جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محرم
الحرام میں لنگرِ رضویہ اور فاتحہ خوانی
کرنے اور تقسیمِ رسائل کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
بلیک ٹاؤن کی ڈویژن نگران اور شعبہ مشاورت کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کا
فالو اپ لینے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں بلیک ٹاؤن کی ڈویژن نگران اور شعبہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن سیل کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس
کروانے، پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں
پڑھے جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے مشاورت کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگالی لینگویج کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے کینیا کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی نے
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات قائم کیا ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دیگر مختلف ممالک
میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح تلفظ کےساتھ قراٰنِ پاک پڑھانا ہے۔
گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
ماپوتو شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو کی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں
کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے نئی غسالہ اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور چند اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ
بیرہ شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں جب ماپوتو شہر آئیں تو
براہِ راست ان کی تربیت کی جائے تاکہ ذمہ داران اپنے شہر کی اسلامی بہنوں کی تربیت
کر سکیں اور شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر انداز سے کیا جا سکے۔
بیرونِ ملک یوکے میں بنگالی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
بیرونِ ملک یوکے میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی
کاموں کے حوالے سے گزشتہ روزبنگالی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت
کے فضائل بیان کئے اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی نیز
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ”جنت اور دوزخ“ کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ، نگران کے مدنی پھولوں پر کلام
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہواجس میں اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
ایڈیلیڈ نگران اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی
بہنوں کا 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ایڈیلیڈ نگران اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا 8 دینی کاموں کے حوالے
سے مدنی مشورہ ہوا ۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃ
المدینہ گرلز کے آغاز، ذمہ داران کی تقرری، اصلاحِ اعمال سیشن اور شارٹ کورسز کے
حوالے سے گفتگو کی۔
موزمبیق کے صوبہ شموئی کی نیو شعبہ کفن دفن
للبنات ذمہ دار کے ہمراہ میٹنگ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک
میٹنگ ہوئی جس میں موزمبیق کے صوبہ شموئی کی نیو شعبہ کفن
دفن للبنات ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نیروبی شہر میں 2 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے
کفن دفن اجتماعات کا انعقاد
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت افریقہ
کے شہر نیروبی میں 2 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے کفن دفن اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جس میں کینیا کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دینی کام کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
تنزانیہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی نیز ہمارا کردار اور اسلام کے انوار پر ذمہ داران کی تربیت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن میں بنگالی لینگویچ کی اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نارتھ امریکہ
ریجن میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے بنگالی لینگویچ کی اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
Dawateislami