نیوزی لینڈ اور پرتھ کی نگران اسلامی بہنوں کا
حج تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں نیوزی لینڈ اور پرتھ کی نگران اسلامی بہنوں کا حج تربیتی اجتماع اور حج و عمرہ کورس کے حوالے سے مدنی مشورہ
ہوا۔
اوبرن الاباما اور لیور پول ڈویژن کی نگران و
شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی میٹنگ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز الاباما کے شہر اوبرن (Auburn, Alabama) اور لیور پول ڈویژن کی نگران و شعبہ مشاورت اسلامی
بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا
اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
معلومات کے مطابق میٹنگ میں جن نکات پر گفتگو کی
گئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
یوکے میں شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز یوکے میں شعبہ
فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر
اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے یوکے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے متعلق کلام کیا نیز نیومسلم کو مسلم کورسز کروانے کے حوالے سے چند اہم
نکات پر مشاورت ہوئی۔اس کے علاوہ نیومسلم نے مئی 2023ء میں ہی ماہانہ اجتماع شروع
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دورانِ مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ
نیومسلم کو شارٹ کورسز کے لئے تیار کیا جائے اور یوکے کی مقامی اسلامی بہنوں میں
زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت عام کی جائے۔

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان جن ملکوں میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اُن میں
یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، بنگلہ دیش، نیپال، ترکی، تنزانیہ اور کینیا شامل ہے۔
اپریل 2023ء کی کارکردگی کے مطابق شعبہ تعلیم
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت مذکورہ ملکوں میں کل منسلک 67 ادارے ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
٭20
اداروں میں ماہانہ اور 13 اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے۔
٭05 اداروں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے
مدرسۃالمدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد25 ہے۔
٭ مختلف اداروں کی شخصیات اسلامی بہنیں جو اس
ماہ شعبہ تعلیم للبنات سے منسلک ہوئیں اُن کی تعداد 1 ہزار 497 ہے جن میں سے 48
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
٭ شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 31 سیشنز منعقد
کئے گئےجبکہ 4 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے آن لائن مدرسۃالمدینہ گرلز
میں داخلہ لیا۔
٭شخصیات اسلامی بہنوں سے 43 نیک اعمال کے رسائل
وصول کئے گئےنیز شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 4 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن
میں شرکا کی تعداد 18 تھی۔

اپریل 2023ء
میں دعوتِ اسلامی کے شعبے محفل نعت للبنات کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محفلِ نعت منعقد ہوئیں ان میں عرب شریف ، بحرین ، کویت ، قطر ، عمان،ہانگ کانگ ، بنگلہ دیش، ترکی،
ایران،ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ ، کینیا ، یوگنڈا، ماریشس ، موزمبیق ، یوکے ، اٹلی
، ڈنمارک ، اسپین ، آسٹریا ، ناروے ، سوئیڈن
، ایسٹرن امریکہ ، کینیڈا ، سرینم اور نیپال
شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت مذکورہ
ممالک و ریجنز میں124محافل نعت ہوئیں جن میں اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش
جس کے نتیجے میں کم و بیش 305اسلامی بہنوں
نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
اور 48 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا نیز ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 63 دینی کُتُب اور 631 رسالے شامل تھے۔
معلومات کے مطابق ان محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی
جبکہ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے 161
شخصیات اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہوئیں ۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
درمیان ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے
لگائے جاتے ہیں۔ اپریل 2023ء میں مذکورہ ممالک و ریجنز میں 115 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں 1 ہزار 356 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کا کام پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں: عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ، اُردن ، آسٹریلیا ،
ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی ، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم
، ڈنمارک ، ہالینڈ ، سوئیڈن ، آسٹریا
،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا ، سرینم
اور نیپال۔
معلومات کے مطابق ان ممالک میں اپریل 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے تحت 2 ہزار 731 ذیلی
حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 54 کُتُب اور 675 رسائل تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اپریل
2023ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے 16محارم اسلامی بھائیوں نے03 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا اور 38 محارم اسلامی بھائیوں نے 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اپریل 2023ء ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل
2023ء میں ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:05
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد:02
ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:06
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
تعداد:01
اس اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:24
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:03
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:07
اپریل 2023ء
سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں میں ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل
2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:56
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد:15
ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:97
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
تعداد:27
ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:290
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:123
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:201
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:110

موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی
2023ء بروز جمعرات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا میٹ اپ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ
داران کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دارالحکومت ماپوتو کے ڈسٹرکٹ، پوسٹ اور یونٹ کی معلومات حاصل کی۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک
اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

مغربی ایشیا کے ملک عمان میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 10 مئی 2023ء بروز بدھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عمان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا سے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کرتے ہوئے انہیں مختلف شارٹ کورسز
کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کو
رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی مختلف سطح کی
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

9 مئی 2023ء بروز منگل بیرونِ ملک میں نیکی
کی دعوت عام کرنے اور تبلیغِ دین کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن، نگرانِ مومبیق، نمپولا، بیئرا اور شموئی کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سفرِ
شیڈول کی تیاریوں کے بارے میں مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
یورپین یونین ریجن میں شعبہ روحانی علاج للبنات
کے تحت اپریل میں لگنے والے بستوں کی کارکردگی

پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک کے تحت یورپین یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ
اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02
٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:54
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی
تعداد:12
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:22