برطانوی شہر بریڈفورڈر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:65

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:37


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کا جذبہ رکھتے ہوئے نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے درمیان اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:07

٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 138

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:297

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:111

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:75


دعوتِ اسلامی نے جہاں لوگوں کی دینی، اخلاقی، علمی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے بہت سے شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا قیام کیا ہے جہاں اُن کےدیگر مسائل سمیت  روحانی مسائل بھی حل کئے جاتے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اپریل 2023ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01

٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:168

٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد:47

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:109

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  ملک و بیرونِ ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کر رہی ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اپریل 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک یو کے، یورپین یونین، نیپال، بنگلہ دیش، موریشس، موزمبیق اور آسٹریلیا میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورے منعقدہوئے۔

معلومات کے مطابق ان مدنی مشوروں میں شعبے کے کام کو مضبوط کرنے پر کلام ہوا جبکہ ریجنز میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے ان کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران اور سڈنی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے حج کے مدنی پھولوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے حج تربیتی اجتماع میں تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیز مختلف مقامات پر کورس ”فیضانِ حج و عمرہ“ کروانے پر مشاورت ہوئی۔


پچھلے دنوں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران، سڈنی ڈویژن نگران اور شعبہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر جن امور پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭رمضانُ المبارک میں ہونے والے”فیضانِ تلاوت کورس“ کا فیڈبیک٭عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر گفتگو٭حج سنتوں بھرے اجتماع اور تقسیمِ رسائل کے حوالے سے ڈسکشن۔


دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے اورنیکی و بھلائی کے کام میں حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ یوکے اسلامی بہن اور عالمی مجلسِ مشاورت کی چند اراکین اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور ترکی میں یوکے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایڈیلیڈ آسٹریلیا (Adelaide) میں اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ہر ماہ کفن دفن سیشن منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ 


اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز میلبورن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن نگران کی تقرری کرنے، شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ ڈونیشن بکس اور علاقائی دورہ ٹائم و دورانیہ کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے نوجوان اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے اور میلبورن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے پر تبادلۂ خیال کیا۔


پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر  لکیمبا ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ہر ماہ ایک بار کفن دفن سیشن منعقد کرنے اور تقرری فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں عالمی مدنی مجلس کی جانب سے آنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔


پچھلے دنوں آبرن ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ گجراتی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے اور نگرانِ اسلامی بہنوں کو ان اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ہر ماہ ایک بار کفن دفن سیشن منعقد کرنے اور تقرری فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں عالمی مدنی مجلس کی جانب سے آنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

شعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے کارکردگی شیڈول پر گفتگو کرتے ہوئے نیو مسلم کا ماہانہ اجتماع شروع کروانے پر تبادلۂ خیال کیا نیز نیو مسلم کو شارٹ کورسز کروانے کا ہدف دیا گیا۔