گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت بیئرا شہر، موزمبیق کے مختلف علاقوں میں  دینی کام شروع کرنے کے سلسلے میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلام کی اہمیت، مذہبِ اسلام کی فرضیت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماعات اور آن لائن اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوسری جانب نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیئرا شہر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کی نیز مقامی مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔