افریقی ملک موزمبیق صوبہ سافولا کے شہر بیئرا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینِ اسلام کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجبکہ مقامی ذمہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے بیان کی انگلش زبان میں ترجمانی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں مقامی اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔