شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان جن ممالک میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن میں یوکے، ساؤتھ افریقہ، نیپال، ترکی، تنزانیہ، کینیا، ماریشس، بنگلہ دیش اور ملاوی شامل ہیں۔

جون 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت مذکورہ ممالک میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ رہا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭13 تعلیمی اداروں میں ماہانہ اور 13 تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے۔

٭5 تعلیمی اداروں میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 27 ہے۔

٭ماہِ جون میں مختلف تعلیمی اداروں کی شخصیات جو شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوئیں اُن کی تعداد 1 ہزار 673 تھی جن میں سے 67 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

٭ماہِ جون میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 30 سیشنز منعقد کئے گئے۔

٭4 شخصیات اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃالمدینہ گرلز میں داخلہ کروایا گیا۔

٭48 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وصول کئے گئے۔

٭شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان 4 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 19 تھی۔