ماہِ ذی الحجۃالحرام میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں (اجتماعی قربانی، قربانی کی کھالیں) کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ اجتماعی قربانی کے جانب سے آئے ہوئے لنک اور قربانی کی کھالوں کی مد میں جمع شدہ رقم کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ روزانہ کلاسز لگانے اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔