دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میلبرن نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کےمختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا جن میں نیکی کی دعوت ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری، سنتوں بھرے اجتماعات، نیومسلم کارکردگی ، نیو مسلم کے درمیان سنتوں بھرے اجتماعات کرنا شامل تھا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آیئے دینی کام سیکھئے کورس، ماہانہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ، اس کے مسائل اور فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول کے آغاز کے متعلق مشاورت کی۔