پچھلے دنوں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا اسٹیٹ نگران، سڈنی ڈویژن نگران اور شعبہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف دینی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر جن امور پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭رمضانُ المبارک میں ہونے والے”فیضانِ تلاوت کورس“ کا فیڈبیک٭عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر گفتگو٭حج سنتوں بھرے اجتماع اور تقسیمِ رسائل کے حوالے سے ڈسکشن۔