دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام کرنے اور امتِ محمدیہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر میں ممالک میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔

گزشتہ روز سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے متعلق کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔