24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلام آباد یونیورسٹی میں پڑھنے والی انڈونیشیا
کی 11 اسلامی بہنوں (جو بہت جلد دارالسنہ میں آئیں گی) کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح،
ملک سطح اور کراچی سطح کی ذمہ داران سمیت انڈونیشیا ریجن کی نگران اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی اور انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کو کیا سکھانا ہے، اُن کا شیڈول، اُن کی رہائش کہاں ہو گی، معلمات و ناظمات کون
ہوں گی نیز دن رات کی خادمات و انتظامات کے متعلق کلام کیا۔