بیرونِ ملک میں اشاعتِ دین کا کام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں ایک
میٹنگ ہوئی جس میں سڈنی کابینہ مشاورت اور
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگران اسلامی
بہنوں نے مذکورہ سڈنی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی
اور اُن میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭گجراتی زبان میں بیان کرنے کے لئے مبلغہ تیار
کی جائے٭نگران اسلامی بہنیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کریں٭ پاکستان میں ہونے
والے درسِ قراٰن میں اسلامی بہنوں کو آن لائن شرکت کرنے کا ذہن دیا جائے٭اجتماعی
اعتکاف و مخصوص مواقع پر دینی کاموں کی ترکیب کرنے کا پمفلٹ بنایا جائے٭
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی لینے ہو تو
دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی سے رابطہ کیا جائے٭ہر مہینے شعبہ کفن دفن کے تحت
اسلامی بہنوں کے درمیان سیشنز کئے جائیں٭26 ویں شریف کی آمد پر اجتماع کی پلاننگ
کی جائے۔