یوکے یورپ میں مختلف شعبہ جات کی ڈویژن ذمہ دار
اور مدرسات کا لرننگ سیشن
یوکے یورپ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس
کے تحت 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ڈویژنز سے ان شعبہ
جات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مذکورہ شعبہ جات کا تعارف
کرواتے ہوئے ان شعبہ جات کے مقاصد بیان کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
اسپین کے شہر بادالونا میں اسلامی بہنوں کے لئے دعائے شفاء اجتماع کا
انعقاد
خیر خواہی ِ امت اور غم خواریِ امت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین (Spain) کے شہر بادالونا (Badalona) میں قائم مولا مشکل کشا مسجد
کےقریب دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے ”بیماری پر صبر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا اور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔علاوہ ازیں شرکا ئے
اجتماع نے نمازِ حاجات پڑھی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی۔
بعد اجتماع شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی
اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کا بستہ (اسٹال) لگایااور پریشان حال اسلامی بہنوں کے مسائل سن
کر انہیں تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ دیئے۔
معلومات کے مطابق جن اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ
عطاریہ اور اورادِ عطاریہ دیئے گئے اُن کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭تقسیم کئے گئے ٹوکن: 24٭تقسیم کئے گئے تعویذاتِ عطاریہ:213٭تقسیم کئے گئے اورادِ عطاریہ:97٭بستے پر آنے والی مریضوں کی تعداد:49٭جن اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی اُن کی تعداد:49٭عطیات جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد50
گزشتہ روز عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی
باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ
میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنزانیہ اور کینیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی نیز دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز
لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت چائنیز لینگویج ذمہ دار کے
دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں
سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسلیٹ کا کام کرنے اور لینگویج کورس کی
تشہیر کرنے کے متعلق مشاورت کی۔
یورپی یونین
اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد، نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن
شرکت
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے تحت یورپی یونین اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی۔
24 فروری 2023ء بروز جمعہ سالانہ ڈونیشن کے
سلسلے میں انڈونیشیا ریجن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ انڈونیشیا ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی ماحول سے منسلک اسلامی
بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دینے، دینی کاموں میں کوشش بڑھانے اور اپنے اہداف کو پورا
کرنے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔
بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ،
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تربیت کی
سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت
مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رمضانُ المبارک کے سلسلے میں بنگلہ اسپوکن نارتھ
امریکہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ
لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
رمضانُ المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن
کے بارے میں کلام کیا۔
اس کے علاوہ نارتھ امریکہ میں بڑی عمر کی اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف پر مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 20
فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ
طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں
موزمبیق سفر کرکے جانےوالی فیملیز کا آن لائن مدنی مشورہ
دینِ اسلامی کی ترویج و
اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی جو
فیملی دینی کاموں کے سلسلے میں موزمبیق سفر کرکے گئی ہیں اُن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ شوریٰ، سفرِ مجلس ذمہ دار اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ اُن فیملیز کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے نیز
اہداف و مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو اہداف دیئے گئے ہیں انہیں مکمل کرنے کا
ذہن دیا۔
بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کےسلسلے میں 21 فروری 2023ء بروز منگل نارتھ امریکہ کے بنگلہ اسپوکن
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں یورپین یونین ریجن
نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار (انٹرنیشنل کمیٹی) اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ہدف دینے اور زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کے لئے
ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami