13 ذوالقعدۃ الحرام, 1444 ہجری
سری لنکا
میں دینی کام کرنے والی مختلف سطح
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
Tue, 14 Mar , 2023
80 days ago
دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ملک
و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں سری لنکا ریجن
نگران، ملک نگران، ڈویژن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن
لائن میٹنگ ہوئی۔
معلومات کے مطابق دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی
اور دینی ماحول سے منسلک دیگر اسلامی بہنوں کو ہدف دینے کا طریقہ بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔