دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے بیرونِ ملک نارتھ امریکہ میں ہونے والے دینی کاموں میں ترقی بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


29 نومبر 2022ء بروزمنگل زنزیبار تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق کورس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مبلغات و معلمات تیار کرنے، اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانےاور دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران سے شعبہ ڈونیشن بکس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے اور انہیں دینی کام سکھانے کا ذہن دیا۔ 


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے محفل سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی جامع مسجد نور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ زنزیبار تنزانیہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


عالمی سطح پر لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسلام تنزانیہ میں واقع علاقہ کریا کو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی کا تعارف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضری کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان شرکائے اجتماع کو فیضانِ شریعت کورس اور مدنی قاعدہ کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلامیں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تنزانیہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے حلقے کا آغاز کیااور نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی کام بڑھانے کا طریقۂ کار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے حلقہ سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ روز افریقی ملک تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف زبانوں میں ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نگرانی کرنے اور افراد تیار کرنے کا طریقہ بتایا نیز دینی کام مستقل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں کون سے امور مددگار ثابت رہتے ہیں اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دارالسلام تنزانیہ کے علاقے  چاریکا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اللہ کے نیک بندوں سے محبت نیز قیامت کی جوابدہی کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے  دنوں دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں پر کلام کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ریجن میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا آغاز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے پر مشاورت کی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز احسن انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے پر کلام کیا۔بعدازاں شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دارالسلام تنزانیہ میں واقع علاقہ گولڈن پلازہ ٹاؤن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دورانِ اجتماع ”پردہ پوشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کا دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ شریعت کورس و مدنی قاعدہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔