دارالسلام تنزانیہ کے
علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن جماعت و سنی جماعت کے چیئرمین فارمسسٹ
کی اسلامی بہنیں، ٹیچرز اور بزنس مین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بہن نے ”انسان کتنا بےبس ہے اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا
چاہیئے“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز دارالسلام
تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں گیارہویں شریف کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے
درمیان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”کامل ایمان کے طریقے“ اور ”غوثِ پاک رحمۃاللہ
علیہ
کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس اور تجویدِ قراٰن
کورس کرنے کا ذہن دیا جبکہ محفل کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا پر
انفرادی کوشش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی
ترغیب دلائی۔
نارتھ امریکہ بنگلہ
اسپوکن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں بیرونِ ملک نارتھ
امریکہ بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ گھر
درس دینے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
بالغات میں داخلہ دلوانےاور امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان مدنی مشورہ

دنیا بھر میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نیروبی سے تنزانیہ کے شہر
دارالسلام پہنچی۔
اس موقع پر مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے تنزانیہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ
لیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا بیان

عالمی سطح پر دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباساکینیا کی
خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کے دوسرے دن ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور انہیں نئی معلمات، نئی مبلغات تیار کرنے نیز نیکی کی دعوت دینے کے
اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مختلف مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےکی ترغیب
دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ دار اسلامی بہنیں تیار کرنےکا طریقہ اور
نگرانی کیسے کی جاتی ہے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف
دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وقت کی اہمیت“، ”نیکیوں میں اپنا دل
لگانے“ اور ”آخرت کی تیاری کرنے“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون کے لئے کم از کم ایک
یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انفرادی ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ممباسہ کینیا میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسلامی بہنوں سے اُن کے گھروں
میں جاکر ملاقات کی۔
کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دینِ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
کینیا ممباسہ میں قائم
عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ

لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کینیا
ممباسہ میں قائم عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں اور طالبات کے درمیان ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماعات اپنے مدرسے
میں منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں کینیا ممباسہ کے کمہار ہا ل میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
پابندی کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیا کے شہر ممباسہ میں
موجود سنار ہال میں اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کینیا کے شہر ممباسہ میں موجود سنار ہال میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ممباسہ کے قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً سینٹرل افریقہ کی
ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کے طبی فوائدکے متعلق آگاہی دی جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے63 نیک اعمال میں سے ایک عمل ”ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ
شریعت کورس کرنے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
کا ذہن دیا۔
کینیا کے رہائشی علاقے کیلیفی
میں قائم محمد فیاض کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام

بیرونِ ملک کینیا کے
رہائشی علاقے کیلیفی میں قائم محمد فیاض (بیکری والے) کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
سمیت دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔