ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبورن
اور نیوزی لینڈ کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ
بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبورن اور نیوزی لینڈ
کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ نگران اسلامی بہنوں نے مذکورہ میں
ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور اُن میں
مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کی جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں:
٭گجراتی زبان میں بیان کرنے کے لئے مبلغہ تیار
کی جائے٭نگران اسلامی بہنیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کریں ٭پاکستان میں ہونے
والے درسِ قراٰن میں اسلامی بہنوں کو آن لائن شرکت کرنے کا ذہن دیا جائے٭اجتماعی
اعتکاف و مخصوص مواقع پر دینی کاموں کی ترکیب کرنے کا پمفلٹ بنایا جائے٭
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی لینے ہو تو
دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی سے رابطہ کیا جائے٭ہر مہینے شعبہ کفن دفن کے تحت
اسلامی بہنوں کے درمیان سیشنز کئے جائیں۔
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی نگران ملک سطح
کی ذمہ دار ان کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام
کرنے اور امتِ محمدیہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر میں ممالک میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔
گزشتہ روز سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی
نگران اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران اور کابینہ و ڈویژن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے
حوالے سے ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران اور
کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد
مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک و کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
نارتھ امریکہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں آن
لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اور ملک و کابینہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے اور اپنے اہداف کو جلداز جلد مکمل کرنے
کی ترغیب دلائی۔
ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی
کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں نیوزی لینڈ کی نئی و سابقہ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق اہم امو رپر گفتگو کی گئی جبکہ نئی نگران اسلامی بہن کو نیو شیڈول
سمجھایا گیا اور نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے
اس پر کلام کیاگیا۔
جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ (Adelaide)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رمضان کے مدنی پھولوں کی یاددہانی نیز ڈونیشن کے اہداف
اور 26 ویں شریف یومِ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمنانے کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ
کارکردگی بروقت جمع کروانےاور فیضانِ تلاوت کلاس میں پابندی کرنے کے حوالے سے
مشاورت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت نیوزی لینڈ میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ نیوزی لینڈ اور دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پچھلے دنوں بیرونِ ملک سڈنی کابینہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور
پر گفتگو کرتے ہوئے سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات اجتماع و
ڈونیشن کے اہداف اور نیو کارکردگی شیڈولز
پر کلام کیا نیز دینی کاموں میں مزید
بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عرب شریف میں دینی کام کرنے والی مختلف سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عرب شریف کی نگرانِ
ریجن حج و عمرہ اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن
لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تریبت و رہنمائی کرتے ہوئے حرمینِ طیبین میں دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی۔
نگرانِ لکیمبا و مشاورت اور نگرانِ پرتھ و
مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
آسٹریلیا کے شہر لکیمبامیں گزشتہ روز دعوتِ
اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ لکیمبا و مشاورت اور نگرانِ پرتھ و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن لکیمبا اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے اور بروقت کارکردگی اپنی نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ ڈویژن لکیمبا نے آسٹریلیا میں
شخصیات اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے نیز رمضان ڈونیشن کے حوالے سے اہم امور
پر مشاورت کی۔
کینیا کی ملک، کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں کینیا کی ملک،
کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جو اہداف
دیئے گئے تھے اُن کا جائزہ لیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن میں کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ
کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سینٹرل افریقہ ریجن میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نےذمہ داران سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
آئندہ کے اہداف دیئے۔
Dawateislami