دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارگردگی کا فالو پ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور دوسرے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 17 دسمبر2021  ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا اس کے بعد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جمعہ کی فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے متعلق نکات سمجھائے گئے نیز اسلامی بہنوں نے کورس کو خوب پسند کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں میں ایک دن کا کورس ”آئیے نماز درست کریں “ کا انعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام 25دسمبر 2021ءکو اجمیر ریجن کے اجمیر زون میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے سے متعلق اپڈیٹ مدنی پھول بتائے اور انہیں ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید نیو ذمہ دار بنانےاور کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کا ہدف لیا۔ 


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر2021ء بروز جمعرات کو بذریعہ انٹرنیٹ چائنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ’’سب سے یکساں تعلقات رکھنے‘‘ کے موضوع پر مدنی پھول دیئے گئے نیز مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے کلام ہوا۔ مزید برج کمیونٹی کے بچوں میں کورسز کروانے کے حوالے سے بات ہوئی اور مقامی زبان سیکھنے کے سے متعلق ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021ء بروز پیر کو بذریعہ انٹرنیٹ جنوبی کوریا کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہدف بنا کر کام کرنے کےمدنی پھولوں پر کلام ہوا۔

علاوہ ازیں بنگلہ زبان میں اسلامی بہنوں میں دینی کام کے حوالے سے بات ہوئی اور برج کمیونٹی کے لئے کورین زبان میں کورس کروانے کا ہدف طے کیا گیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کے جو پچھلے اہداف دیئے تھے وہ مکمل ہونے پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ مزید کفن دفن ٹیسٹ دینے کے اہداف بھی دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29دسمبر2021ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ’’والد کی خدمت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور والدین کی نافرمانی سے بچنےکے بارے میں احادیث بتاکر ان کی خدمت کے بارے میں علماء کرام کے فرمان بھی بتائے نیز سنن و آداب کے حلقے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے سے کپڑے پہنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی محمد پور کابینہ کی مارکیٹ کیمپ ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بھی سیکھایا ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام پچھلے دنوں CTG ریجن کی ہل ٹریک زون میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ علاقائی دورہ کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کےتحت پچھلے دنوں چٹاگانگ ریجن کی CTG موہنگر زون کی کرنافلی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔وہاں پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار رسالہ پڑھا سنا گیا جس میں (ماونتكادا montcada ) (ترینیتات trinitat ) (بئیر امات (virrei amaat) ہوسپیتالت hospitalet) کی 131 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ سے نام رکھنے کے بارے میں سوال جواب‘‘ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام   دسمبر 2021 ءکے تیسرے ہفتے میں اسپین کی ڈویژن ترتوسا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) تا راگونا (Taragona) کی تقریباً 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں بیئر امات شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء  بروز بدھ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔