عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نےذمہ داران سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن نے درسِ قراٰن اور فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے بارے میں کلام کیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔