عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں گزشتہ روز آسٹریلیا ریجن نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کے لئے دیگر اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں افریقہ، عرب، سینٹرل ایشیاکی ریجن نگران اور ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے، زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں سے روابط مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں عالمی سطح پر دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK کے تمام جامعۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی طالبات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”طالبات کے اوصاف کیا ہیں؟ اور طالبہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


یوکے یورپ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ڈویژنز سے ان شعبہ جات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مذکورہ شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان شعبہ جات کے مقاصد بیان کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 2022ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2023ء کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

خیر خواہی ِ امت اور غم خواریِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین (Spain) کے شہر بادالونا (Badalona) میں قائم مولا مشکل کشا مسجد کےقریب دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔علاوہ ازیں شرکا ئے اجتماع نے نمازِ حاجات پڑھی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی۔

بعد اجتماع شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کا بستہ (اسٹال) لگایااور پریشان حال اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر انہیں تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ دیئے۔

معلومات کے مطابق جن اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ اور اورادِ عطاریہ دیئے گئے اُن کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭تقسیم کئے گئے ٹوکن: 24٭تقسیم کئے گئے تعویذاتِ عطاریہ:213٭تقسیم کئے گئے اورادِ عطاریہ:97٭بستے پر آنے والی مریضوں کی تعداد:49٭جن اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی اُن کی تعداد:49٭عطیات جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد50


گزشتہ روز عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنزانیہ اور کینیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چائنیز لینگویج ذمہ دار کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ فارایسٹ ریجن ، لینگویج ذمہ دار، چائنیز لینگویج ٹیچر اور آفس کی ناظمہ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسلیٹ کا کام کرنے اور لینگویج کورس کی تشہیر کرنے کے متعلق مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے تحت یورپی یونین  اور یوکے میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے انہیں مذکورہ شعبہ جات کی اہمیت و افادیت بتائی نیز احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے کام کو کرنے کی ترغیب دلائی۔

24 فروری 2023ء بروز جمعہ سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں انڈونیشیا ریجن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ انڈونیشیا ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دینے، دینی کاموں میں کوشش بڑھانے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دینے، دینی کاموں میں کوشش بڑھانے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رمضانُ المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا۔

اس کے علاوہ نارتھ امریکہ میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز اتوار عازِ مینِ مدینہ منورہ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، عالمی سطح پر حج و عمرہ ذمہ دار اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے، اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے، دینی کورسز کروانے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔