گزشتہ روز لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اوبرن، بلیک ٹاؤن ، لیور پول اور لکیمبا ڈویژن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نگران کیسا ہو؟“ کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔