دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز الاباما کے شہر اوبرن (Auburn, Alabama) اور لیور پول ڈویژن کی نگران و شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق میٹنگ میں جن نکات پر گفتگو کی گئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭حج سنتوں بھرا اجتماع٭مکتبۃالمدینہ کے برانچز کے حوالے سے کُتُب و رسائل کی تقسیم ٭کابینہ سطح کے میٹنگ میں دیئے گئے مدنی پھول٭اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن سیشنز٭ہر ڈویژن میں رہائشی کورسز کروانے کے لئے اپنی معاون تیار کرنا٭شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت نیک عالمات تیار کرنا۔