دعوت اسلامی کے تحت 16نومبر
2019ءکو یوکے، کے شہر ولی میں اسلامی بہنوں کی کوششوں سے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
پیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کےتحت 21نومبر 2019ءکو
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد
کیاگیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں کو صدقے کا
ذہن دیتے ہوئےٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ دو شخصیات اسلامی
بہنوں نے رابطہ نمبر لیکر یونٹس دینے کی نیت کی۔
موزمبیق کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان عطار ماپوتو کی طالبہ کی اول پوزیشن
ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے
والے جامعات المدینہ للبنات میں کثیر
طالبات علم دین سے روشنا س ہورہی ہیں۔
موزمبیق میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات فیضان
عطار ماپوتو کی ایک طالبہ بنت محمد عمران
خان نے درس نظامی 1441ھ کے سالانہ امتحان میں 60.99 فیصد لیکر اوّل پوزیشن حاصل کی۔
4 دسمبر کو دنیا بھر کے
جامعات المدینہ للبنات میں محافلِ گیارہویں
شریف منعقد ہوں گی
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! 4 دسمبر2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں گیارہویں شریف کے
سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔جن میں ذہنی آزمائش، مقابلہ حسن بیان ہوگا اور نمایاں کارکردگی والی طالبات کو تحائف
بھی دئیے جائیں گے۔ ان اجتماع میں سرپرست و شخصیات اسلامی بہنیں بھی شرکت فرمائیں گی۔
کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی
انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنو
ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت
27نومبر2019ء کو کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے ملک میں مدنی کاموں کو مزید مضبوط
کرنے اورمدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔
26 نومبر2019ء
بروزمنگل دعوتِ اسلامی کے تحت (خلیجی)عرب ممالک کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح وکابینہ مشاورتوں
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی
انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے
بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات، تقویٰ اور خوفِ خدا و عشق مصطفیٰ ﷺکو بڑھانے کے متعلق نکات
دیئے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں مدنی انعامات مکتب لگانے کی ترغیب
دلائی۔
نیوزی لینڈ اورآ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء بروز بدھ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے، اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں
مدنی انعامات مکتب لگانے نیز مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ایران کے شہر زاہدان میں اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔اس اجتماعِ پاک میں ممالک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹر نیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور نکات دئیے۔
گزشتہ دنوں ہند کےشہر موڈاسا میں ایک اسلامی بہن
نے ٹیلی تھون کے لیے کچھ رقم جمع کروائی اُن کا ایک اہم معاملہ تاخیر کا شکار تھا جب
صبح اٹھیں تو اُنھیں خبر ملی کے اُنکا رکا ہوا کام ہوگیا ہے۔اس خوشی کے ملنے پر
انہوں نے مزید رقم دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّت کی۔
دعوت ِ اسلامی کی
مجلس جامعات المدینہ للبنات میں گزشتہ
ہفتے کا رسالہ’’ قصیدہ بردہ شریف سے روحانی علاج‘‘پڑھنے، سننےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد ملک وبیرون ِ ملک 53031 رہی۔
گزشتہ دنوں مجلس
جامعات المدینہ للبنات کے تحت کراچی زون میں
تعلیمی امورسے متعلق مفتشات، ممتحنات اورمعاون ِتدریس مجلس کا مشورہ ہوا۔
مجلس جامعات المدینہ
للبنات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات موزمبیق
ماپوتو میں درسِ نظامی کی طالبات کے سالا نہ امتحانات
کا سلسلہ رہا۔
امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے63مدنی انعامات کو عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کرنے کے لئے ہند کے
مختلف شہروں (مہاراشٹر،ناگپور، ایم پی ،اسونی
) میں
مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 109اسلامی بہنوں نے شرکت کی
سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ ہند کے شہر جمشید پور میں 26 گھنٹے کا مدنی انعامات
کورس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنےاورقفل ِمدینہ لگانے کا
ذہن دیا گیا ۔
Dawateislami