پچھلے
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے
تحت ”زندگی
پُرسکون بنائیے کورس“ آن لائن کے6 درجوں
کا آغاز ہواجس میں81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں دعوت ِ اسلامی اور اس کے شعبہ جات
بالخصوص جامعات و مدارس المدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت اندور شہرکے
علاقے رانی پورا میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ دار اور کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر سنتوں بھرے بیان
کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کے لئے
بھی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بھوجپور مرادآباد میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اجتماع سے قبل مقامی خواتین دعوت ِاسلامی
سے واقف نہیں تھیں لہذا انہیں دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی، مبلغہء دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کی
اہمیت بتا کر نماز پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر 2019 ء بروز جمعرات اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران نے صدقے کےفضائل
سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی، اجتماع کے
اختتام پر اسلامی بہنوں میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے
شہر ووکنگ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں
140 اسلامی بہنوں نے شریک ہونے کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر زون نگران مدنی دورہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور 24 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں بھر پور تعاون
کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 18 نومبر سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 12 دن پر مشتمل ”حسن کردار“ کورس کا آغازہوگیا ہےجس میں12 اسلامی بہنیں
شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات ، کردار کی
درستی ، حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اس کی
احتیاطیں نیز باطنی بیماریوں کی پہچان اور ان کا علاج سیکھنے کا موقع بھی مل سکےگا۔
کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماع ِمیلاد
کا انعقاد
گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدر ستہ المدینہ بالغات و مدر ستہ المدینہ للبنات کے تحت اجتماع ِمیلادکا
سلسلہ ہوا جس میں درس وبیان اور نعت خوانی کےساتھ ساتھ بچیوں کے درمیان ذہنی
آزمائش کا مقابلہ بھی ہوا اوراول ،دوئم
اورسوئم کارکردگی پیش کرنے والی بچیوں میں
انعامات تقسیم کئے گئے نیز اجتماع میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کو کتابوں کا
تحفہ بھی دیا گیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر بروز اتوار بريلی
شريف ہند میں شخصيات اجتماع کا اہتمام ہواجس میں 12 شخصيات اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون میں تعاون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر
ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اور مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی
کے تحت 17نومبر بروز اتوار مدرسۃالمدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
لاہور ریجن کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داران کا نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن کےساتھ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ذمہ داران نے 26 دسمبر تک لاہور ریجن
میں 252 نئےمدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے کی نیتیں پیش کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے بھی بھر
پور کوشش کی نیتیں کیں اور 8 دسمبر سے شروع ہونے والے 12 دن کے رہائشی معلمہ مدنی قاعدہ
کورس کے لئے فی کابینہ 10داخلوں کی نیت کیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت لاہور میں 18اکتوبر بروز پیر 2019 ءکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع ِپاک میں سیرت مصطفےٰﷺ اور راہِ
خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پربیان ہوا ،ساتھ
ہی مدنی کاموں اور صدقہ کرنے کے حوالے سے ذہن بھی دیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوش پراچھے تاثرات دیتے ہوئے مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھرپور تعاون کرنے کی نیت بھی
پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 13نومبر بروز بدھ 2019ء کو پاکستان
کے مختلف شہروں (کراچی،حیدرآباد،راولپنڈی،فیصل
آباد،ملتان،لاہور،شیخوپورہ،پشاور، ہری پور،گوجرانوالہ،مانسہرہ) میں
قائم مدارس المدینہ بالغات میں اجتماعاتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرتمام مدرسۃ المدینہ بالغات کو رنگ برنگی قمقموں اور سبز جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اجتماعات میں طالبات نے تلاوتِ
قرآن، نعت شریف پیش کیں جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات مبلغات نے سنتوں
بھرے بیانات کئے۔
حنفی ممالک کی ذمہ
دار کابنگلہ دیش کی 5 اہم سطح کی ذمہ داران سے مدنی
مشورہ
13 نومبر2019 بروز بدھ حنفی ممالک کی ذمہ دار نےبنگلہ دیش کی 5 اہم سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں 8 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے
لئے اہداف بھی دیئے۔
Dawateislami