
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں پرتھ سٹی آسٹریلیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام کے بعد بالمشافہ اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔
آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کے نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔
آسٹریلیا ریجن نگران کا سڈنی کی کابینہ
نگران اسلا می بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا ریجن
نگران اسلامی بہن نے سڈنی کی کابینہ نگران
اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی نیز تفسیر ’’سورہ رحمٰن کورس‘‘ میں شخصیات خواتین کو شرکت کروانے پر کلام ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں تنزانیہ
دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں 78 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
تنزانیہ
دارالسّلام کے دو علاقوں(کریاکو ،ریڈ کراس) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارالسّلام کے دو
علاقوں(کریاکو ،ریڈ کراس) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن اور مدنی انعامات ذمہ داراسلامی
بہن نے ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی دس دن
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجۃ الحرام کی فضیلت بتاتے ہوئے اس میں خوب عبادت کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گز شتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں”تفسیر صراط الجنان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ممبئی ریجن کےزون حیدرآباد، نامپلی کابینہ میں
آن لائن ڈیلی کلاسز کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن کےزون حیدرآباد، نامپلی
کابینہ میں15 جولائی 2020 آن لائن ڈیلی کلاسز کا اہتمام کیا گیاجس میں89 اسلامی
بہنوں نے قرآن پاک کی تفسیر صراط
الجنان اور فقہی مسائل سننے کی سعادت حاصل
کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام جاری ہونے والے شمارے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت و افادیت اجاگر
کرنے کےلیے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی اور انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں اجتماع منعقد کیے گئے جن میں
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی2020 بروز بدھ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا سفر مجلس سے مدنی مشورہ ہوا جنہیں اس کام کا طریقۂ کار بتایا گیا تاکہ اسلامی بہنوں کے سفر کاکام پروپر طریقے سے ہوسکے۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ
میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14,15 جولائی 2020 بروز منگل
اور بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔اجتماع پاک
کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک
نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن
کا عمان کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ 15 جولائی 2020
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ان کی تمام ذیلی
نگران اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل ہوجانے اور کل منسلک اسلامی بہنو ں کی درست تعداد کے بارے میں کنفرمیشن لی گئی اور انکے ملک نگران کے شیڈول
کے کالم۔نمبر 5 کے جزیات پر عمل ہونے کے بارے میں
معلومات لی گئیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور
قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی
کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماریشس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

رکن ِعالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران کا
ایسٹ افریقہ کے ملک ماریشس کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں نیو اہداف دیئے گئے اور کورسز کے
حوالے سے کلام کیا گیا مزید اسلامی بہنوں سے ان کے مسائل معلوم کیے گئےاور 41 دن کے معلمہ
مدنی قاعدہ کورس کی تشہیر بھی کی گئی۔