
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گز شتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں”تفسیر صراط الجنان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ممبئی ریجن کےزون حیدرآباد، نامپلی کابینہ میں
آن لائن ڈیلی کلاسز کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن کےزون حیدرآباد، نامپلی
کابینہ میں15 جولائی 2020 آن لائن ڈیلی کلاسز کا اہتمام کیا گیاجس میں89 اسلامی
بہنوں نے قرآن پاک کی تفسیر صراط
الجنان اور فقہی مسائل سننے کی سعادت حاصل
کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام جاری ہونے والے شمارے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت و افادیت اجاگر
کرنے کےلیے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی اور انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں اجتماع منعقد کیے گئے جن میں
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی2020 بروز بدھ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا سفر مجلس سے مدنی مشورہ ہوا جنہیں اس کام کا طریقۂ کار بتایا گیا تاکہ اسلامی بہنوں کے سفر کاکام پروپر طریقے سے ہوسکے۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ
میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14,15 جولائی 2020 بروز منگل
اور بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔اجتماع پاک
کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک
نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن
کا عمان کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ 15 جولائی 2020
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ان کی تمام ذیلی
نگران اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل ہوجانے اور کل منسلک اسلامی بہنو ں کی درست تعداد کے بارے میں کنفرمیشن لی گئی اور انکے ملک نگران کے شیڈول
کے کالم۔نمبر 5 کے جزیات پر عمل ہونے کے بارے میں
معلومات لی گئیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور
قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی
کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماریشس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

رکن ِعالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران کا
ایسٹ افریقہ کے ملک ماریشس کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں نیو اہداف دیئے گئے اور کورسز کے
حوالے سے کلام کیا گیا مزید اسلامی بہنوں سے ان کے مسائل معلوم کیے گئےاور 41 دن کے معلمہ
مدنی قاعدہ کورس کی تشہیر بھی کی گئی۔
رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ
ریجن کا لیسوتھو کابینہ کی 2 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت

رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ ریجن
نے لیسوتھو کابینہ کی 2 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت
فرمائی جس میں کارکردگی بہتر کرنے کا طریقے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے انداز پر مدنی پھول دیے گیے۔
رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ
ریجن کاپیٹرماریٹزبرگ کی کابینہ کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ
ریجن کی نگران کی پیٹرماریٹزبرگ کی کابینہ کے ذمہ داران کے ساتھ 14جولائی 2020 مدنی مشورہ ہوا، جس میں
اہداف کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں بڑھانے کے
لیے مدنی پھول دیے گیے، اور اسلامی بہنوں
کو شارٹ کورسز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیے گئے۔
اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 جولائ 2020ء کو اراکین
عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک
سےاراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’مدنی
کاموں کی مدنی تحریک میں کس طرح اضافہ کیا
جائے‘‘ کے بارے میں تربیت فرمائی مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر بھی تربیت کی۔
عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار کا ریجن سری
لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس کی علاقائی دورہ ذمہ دار نے 14 جولائی2020 کو ریجن سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مدنی
مشورہ فرمایا جس میں کاکردگی شیڈول سمجھائے گئے سابقہ اہداف پر کلام ہوا مزید
کمزوریاں کو دور کرنے کا ذہن دیا گیا۔